04 August 2018 - 14:14
News ID: 436777
فونت
حافظ سعید:
امیر جماعت الدعوۃ کا کہنا تھا کہ ملی مسلم لیگ پاکستانی قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گی، ہر شہر میں اچھے تعلیمی اداروں کا قیام ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے، مسلم حکمران قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں، مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔
حافظ سعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان حافظ سعید نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلاس دیامر میں طالبات کے سکول جلانا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا ہے، اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیز کو انتہا پسند معاشرے کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہیں، پاکستانی قوم اسلام کا پُرامن چہرہ مسخ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، اسلام بچیوں کی تعلیم کا سب سے بڑا علمبردار ہے، جلائے جانیوالے سکولوں کی جگہ قوم کی بیٹیوں کیلئے فی الفور نئے سکول بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ پاکستانی قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گی، ہر شہر میں اچھے تعلیمی اداروں کا قیام ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

حافظ سعید کا کہنا تھا مسلم حکمران قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں، مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ حافظ سعید نے کہاکہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں نوجوان نسل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتی ہیں، بیرونی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستانی معاشرے کو تعلیم دشمن کے طور پر دکھایا جائے۔ چلاس دیامر میں طالبات کے سکولوں پر پتھراؤ اور انہیں جلانے کے واقعات اسی مذموم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، پوری پاکستانی قوم اسلام اور پاکستان دشمنی پر مبنی ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے، طالبات کے سکولوں کو جلانے والے دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬