Tags - حافظ سعید
حافظ سعید:
امیر جماعت الدعوۃ کا کہنا تھا کہ ملی مسلم لیگ پاکستانی قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گی، ہر شہر میں اچھے تعلیمی اداروں کا قیام ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے، مسلم حکمران قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں، مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔
News ID: 436777    Publish Date : 2018/08/04

حافظ سعید:
جماعت الدعوۃ کے امیر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں کہا: امریکہ اور اسرائیل پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔
News ID: 436132    Publish Date : 2018/06/02

حافظ سعید:
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ امریکی صدر یہودیوں کی سازشوں کا آلہ کار بن رہا ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرا ر دینا عالم اسلام کیخلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے مسلم امہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔ امریکہ اور نیٹو ممالک کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنی شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مسئلہ بیت المقدس کا نہیں مکہ اور مدینہ کا بھی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ پر لگائے گئے نقشہ میں سرزمین حرمین شریفین بھی شامل ہے۔ مشرق وسطٰی میں بھڑکنے والی جنگ بہت خوفناک ہوگی۔ اسکے نتیجہ میں اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔
News ID: 432458    Publish Date : 2017/12/30

حافظ سعید :
امیر جماعت الدعوۃ پاکستان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، وہ اس کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔
News ID: 432217    Publish Date : 2017/12/12

حافظ سعید:
امیر جماعت الدعوۃ نے کہاکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کے آئین میں یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے، اس ملک میں دین اسلام کو تحفظ فراہم کرنا آئینی مسئلہ ہے، سندھ اسمبلی میں حالیہ بل کی منظوری کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
News ID: 424847    Publish Date : 2016/12/03