09 August 2018 - 21:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436826
فونت
غلام علی خوشرو :
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دھکمی آمیز رویہ اور اقدامات سے نہ صرف عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری میں شامل ہر رکن کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ عالمی قوانین کے برعکس امریکہ کے منفی اور غیرذمے دارانہ اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔

یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے معروف برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے جوہری معاہدے کی توثیق کے بعد عالمی جوہری ادارہ بھی اب تک 11 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ غیرقانونی اقدامات کے تحت دیگر ممالک سے ایران کے خلاف معاشی محاذ شروع کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکہ، جوہری معاہدے سے نکل گیا، تمام عالمی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے اب سلامتی کونسل میں جوہری معاہدے سے متعلق اررداد 2231 کے نفاذ کے خلاف دوسرے ممالک کو سزا دینے پر اتر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دھکمی آمیز رویہ اور اقدامات سے نہ صرف عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اس صورتحال سے عالمی امن و سلامتی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

غلام علی خوشرو نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کر عالمی قوانین کی پامالی کی ہے لہذا دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ ایسے خطرناک اقدامات کو ٹالنے کے لئے عالمی قوانین کا دفاع کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬