19 August 2018 - 19:55
News ID: 436918
فونت
امیر حاتمی :
ایرانی وزیر دفاع نے کہا : اگلے تین دنون تک ایران سو فیصد ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے فائٹر جیٹ طیارے کو متعارف کرے گا۔
جنرل امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے وزارت دفاع کی اہم ترجیحوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دفاعی ڈیٹرنس کے لئے اپنی میزائل طاقت کو مضبوط بناتے ہیں جس سلسلے میں 'فاتح مبین' میزائل کی رونمائی ایک تقریب میں کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا : دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی ترجیح ہے اور ہمارا مقصد اس راستے میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے لہذا دشمن کی جانب سے میزائل ڈھال کی سرمایہ کاری کی مبنی پر اپنے میزائلوں کی ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا : اگلے تین دنون تک ایران سو فیصد ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے فائٹر جیٹ طیارے کو متعارف کرے گا۔

انہوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم نے ایسی پابندیوں اور دباؤں کے باوجود دفاعی اور فوجی صنعتوں میں بہت ہی کامیابیاں حاصل کرلئے ہیں اور اس صنعت ہمارے ملک میں مقامی بنا دی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬