رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی مسلح افواج نے دفاعی صنعت کے دن کی مناسبت سے مقامی سطح پرتیار کئے گئے " کوثر نامی" جنگی طیارہ کی رونمائی کی ہے یہ طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی ابونیک سے لیس ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وطن عزیز کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کی دن رات محنت کے نتیجے میں ایران نے فورتھ جنریشن اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کوثر جنگی طیارے کو تیار کرلیا ہے۔
ایرانی سائنسدانوں ، دفاعی ماہرین اور اسلامی جمہوریہ ایران کی یونیورسٹیوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ایران نے کوثر جنگی طیارہ تیار کیا ہے یہ جنگی طیارہ چوتھی نسل کے جنگي طیاروں میں شامل ہے جو پیشرفتہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے ایران کے آسمان کی حفاظت ، ساقی کوثر کے نام سے مزین جنگی طیارے " کوثر " کے حوالے کی ہے۔
ملکی وسائل سے تیار کردہ کوثر جنگی طیارہ نے آج اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ کوثر طیارے کی کامیاب پرواز اسلامی جمہوریہ ایران کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس طیارے کو ایک اور دو سیٹ میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ یہ جنگی طیارہ ایرانی فضائیہ کے لڑاکا پائلٹوں کو جدید جنگ کی ٹریننگ میں مدد فراہم کرے گا۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام حسن روحانی کی موجودگی میں آج قومی یوم دفاعی صعنت کے موقع پر کوثر طیارے کی رونمائی کردی گئی۔
کوثر طیارے کو تیار کرنے کے عمل میں ایرانی محکمہ دفاع اور دیگر دفاعی اور اہم سائنسی اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۷/