رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کو ہفتہ حکومت کے دوسرے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم میں حاضری دینے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام نے آئی اے ای اے میں بھی ایران کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا-
ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج اغیار کی سازشوں کے مقابلے میں ایران کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے، کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور پامردی سب کی ذمہ داری ہے اور بلاشبہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ایرانی عوام اچھی طرح سے ان مشکلات پر قابو پالیں گے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ضروری ہے کہ امام خمینی کی راہ وروش اور ان کی سیرت کا ایک بار پھر مطالعہ کیا جائے، وہ راہ و روش جو امام خمینی نے پوری قوم کو دکھائی ہے - صدر مملکت اور ان کی کابینہ کے ارکان نے سنیچر کو ہفتہ حکومت کے دوسرے دن امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مرقد مطہر پر حاضری دے کر فاتحہ پڑھی اور ان کے اصولوں پر چلتے رہنے اور مشن کو آگے بڑھانے کا ایک بار پھر عہد کیا- /۹۸۸/ ن۹۴۰