26 August 2018 - 12:17
News ID: 436970
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی شام کے وزیر دفاع جنرل علی یوب کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے ہیں۔
جنرل امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی شام کے وزیر دفاع جنرل علی یوب کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزير دفاع کا دمشق کے ايئر پورٹ پر شام کے اعلی فوجی افسروں اور دمشق میں تعینات ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے استقبال کیا۔

ایرانی وزیر دفاع اس سفر میں شام کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعلقات اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزير دفاع شام کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬