26 August 2018 - 12:23
News ID: 436972
فونت
ایک جاپانی اخبار نے ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ چین ہرگزایران کے خلاف امریکا کی طرف سے لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔
چین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک جاپانی اخبار نے ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ چین ہرگزایران کے خلاف امریکا کی طرف سے لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔

جاپانی 'نیکی' اخبار نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے تو ممکن نہیں ہے کہ وہ ایران مخالف امریکی پابندیوں پر کاربند رہے۔

اس رپورٹ نے ایران اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی، اقتصادی اور تجارتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہے۔

اس رپورٹ نے مزید کہا کہ چینی وزارت خارجہ نے اپنی حالیہ رپورٹوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے تسلسل پر دلچسبی کا اظہار کیا۔

جاپانی اخبار نے کہا کہ رواں سال کے جون مہینے میں ایرانی اور چینی صدور نے شانگھائی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬