27 August 2018 - 22:45
News ID: 436987
فونت
حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری:
سرزمین ایران کے مشھورعالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کی موجودہ مشکلات ولایت فقیہ کی پیروی نہ کرنے کا نتیجہ ہے کہا: زیارت جامعہ کبیره امام شناسی اور ولایت مداری کا منشور ہے ۔
حجت الاسلام والمسلین مھدی ماندگاری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مهدی ماندگاری نے یوم ولادت امام دھم حضرت علی نقی علیہ السلام کے موقع پر حرم حضرت عبد العظیم میں منعقد پروگرام سے ِخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت در حقیقت جامعہ کبیرہ کی پیدائش ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: زیارت جامعہ کبیره امام شناسی اور ولایت مداری کا منشور ہے کہ جو حضرت امام علی نقی الهادی(ع) کی یادگار ہے ، منقول ہے کہ متبرک مقامات پر یہ زیارت پڑھی جائے کیوں کہ زیارت جامعہ کبیرہ توحید ، قیامت ، امامت اور وظائف کا درسی مجموعہ ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے ماه ذی الحجہ کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس ماہ میں حدیث سدالابواب صادر ہوئی ، پروردگار نے مسجد الاحرام میں کھلنے والے دروازوں کو بجز امام علی علیہ السلام اور فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کے دروازے کو بند کئے جانے کا حکم دیا ، نیز اسی ماہ میں سورہ انسان « حضرت علی(ع) کی شان » میں نازل ہوا اور امیرالمومنین علی (ع) کے ذریعہ سورہ برائت پڑھنے کا حکم ہوا، سوره مائده کی 55 ویں آیت کہ جو حالت رکوع میں امام علی علیہ السلام کے ذریعہ فقیر کو انگوٹھی بخشنے سے متعلق ہے اسی ماہ میں نازل ہوئی ، آیت تطھیر ، آیت ولایت اور فضائل اہلبیت علیھم السلام سے متعلق دیگر آیتیں اسی ماہ ذی الحجہ میں نازل ہوئی ہیں ۔

انہوں نے زندگی میں امید ، حیات طیبہ کا رمز و راز جانا اور کہا: افسوس ہمارے معاشرے میں ناامیدی بڑھتی جارہی ہے ، خودکشی کی تعدادوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شادی کی جانب سے رجحان ہٹتا جارہا ہے ، کام کاج ، خیرات و کار خیر اور صلہ رحمی کم ہوتی جارہی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولایت مداری ناامیدی سے روکتی ہے کہا: انسان ہر عمل اور قدم سے پہلے ولایت کی سمت مراجعہ کرے تاکہ مشکلات سے روبرو نہ ہوں ، لہذا ولایت سے منھ موڑنا مشکلات کی بنیاد ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملک کا موجودہ اقتصادی بحران اور بعضی مسئولین کا غبن حرام خوری کا نتیجہ ہے کہ جو خانوادے سے درمیان سے شروع ہوکر سماج تک پہونچا ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ولایت مدار قوم کے لئے یاس اور ناامیدی بے معنی ہے کہا: عصر حاضر میں امریکا کے دیوالہ نکلنے کا دن ہے ، ہم کسی مکھیا کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے خدا ، مالک حقیقی کے بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں اور اس سے مدد مانگیں تاکہ آسانی کے ساتھ موجودہ مشکلات کے دور سے نکل سکیں ، ناامیدی خدا پر بے اعتمادی کی نشانی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬