29 August 2018 - 21:23
News ID: 437005
فونت
ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی تجربات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایسی حالت میں دنیا، جوہری تجربات کے خلاف مہم کا عالمی دن منا رہی ہے کہ جب ہمارے علاقے میں امریکہ و صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی تجربات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایسی حالت میں دنیا، جوہری تجربات کے خلاف مہم کا عالمی دن منا رہی ہے کہ جب ہمارے علاقے میں امریکہ و صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں

ایران کے وزیر خارجہ  نے بدھ کے روز ایک پیغام میں امریکہ و اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو ایک جارح حکومت قرار دیا اور امریکہ کے بارے میں بھی کہا کہ دنیا کا واحد ملک ہے کہ جس نے ایٹمی ہتھاروں کا استعمال کیا۔انھوں نے کہا کہ ایران انیس سو چوہتر سے علاقے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کا خواہاں رہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح امریکہ کی جانب سے انیس سو پینتالیس میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناکاساکی پر ایٹمی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی حملہ کر کے امریکہ، جوہری ہتھیار استعمال کرنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا۔ اس حملے میں جاپان کے دو لاکھ بیس ہزار عام شہری مارے گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے دو ہزار نو میں ایک قرارداد پاس کر کے انتیس اگست کو ایٹمی تجربات کے خلاف مہم کا عالمی دن قرار دیا ہے -

واضح رہے کہ اسرائیل کے پاس اس وقت تقریبا تین سو ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬