فیڈریکا مغرینی :
امریکی پابندیوں کے باوجود ایران جوہری معاہدے کو بچائیں گے
یورپی یورنین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی سلامتی کی خاطر ایران جوہری معاہدے کر برقرار رکھیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یورنین کی چیف خارجہ پالیسی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یورپ امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے رفقائے کار اور اتحادیوں سے مل کر ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے کوشش کرے گا۔
یہ بات فیڈریکا مغرینی نے گزشتہ روز آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلین کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹرین صدر کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خاتون یورپی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی سلامتی کی خاطر ایران جوہری معاہدے کر برقرار رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ تعمیری ثابت ہوگا تاہم امریکی پابندیوں کے بعد اس کا تحفظ ہمارے لئے بڑا چیلنج ہوگا مگر ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور آسٹریا سمیت تمام فریقین کے ساتھ مل کر ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
فیڈریکا مغرینی نے کہا کہ ہماری نظر میں ایران کو جوہری ھتھیاروں سے دور رکھنا نہایت فیصلہ کن بات ہے لہذا موجودہ جوہری معاہدے سے تخفیف اسلحہ کے لئے مدد ملے گی لہذا ہمیں اس کی حمایت کرنا ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/