03 September 2018 - 18:55
News ID: 437046
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں کسی بھی پارٹی کی حکومت بر سر اقتدار آئے ایران اس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں کسی بھی پارٹی کی حکومت بر سر اقتدار آئے ایران اس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

بہرام قاسمی نے تہران میں روس، ترکی اور ایران کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کو گذشتہ نشستوں کا تسلسل قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران، ترکی اور روس کی شام میں قیام امن کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک کی بعض  تجاویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یورپی ممالک کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن یہ تجاویز ایران کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دفاعی میزائل نظام کے بارے میں کسی بھی ملک سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ ایران کا میزائل نظام صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سے مذاکرات انجام نہیں دےگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬