06 September 2018 - 15:40
News ID: 437076
فونت
نائب ایرانی وزیر دفاع :
قاسم تقی زادہ نے کہا کہ ایران نے خلائی شعبے میں اہم اقدامات اٹھانے کے لئے ۱۰ سالہ جامع پلاننگ کر رکھی ہے اور ہم اسی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔
قاسم تقی زادہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل قاسم تقی زادہ نے قم کے شہر میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئندہ سال اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ریسرچ سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے خلائی شعبے میں وطن عزیز ایران کی ترقی اور بڑھتی ہوئی سائنسی قابلیت کا حویلہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اگلے سال کے فروری میں ریسرچ اور یونیورسٹی کی سرگرمیوں سے متعلق سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے خلائی شعبے میں اہم اقدامات اٹھانے کے لئے 10 سالہ جامع پلاننگ کر رکھی ہے اور ہم اسی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

نائب ایرانی وزیر دفاع نے ملک میں فضائی دفاع نظام کی طاقت اور مضبوط پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے جدیدترین عسکری ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد خطے میں امریکی مفادات کا خاتمہ ہوگیا اور یہی وجہ ہے کہ آج ایران کے خلاف امریکی دشمنی میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں سائنسی اور ریسرچ کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے، دشمنوں کے تحرکات بالخصوص امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے عزائم پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬