11 September 2018 - 17:29
News ID: 437115
فونت
ایران کے سابق رزیر خارجہ :
کمال خرازی نے کہا : جب تک امریکہ اپنی جارحانہ اور دھمکی آمیز پالیسیوں سے دستبردار نہیں ہوتا تو ایران کی جانب سے اس کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کا ہرگز امکان نہیں۔
ڈاکٹر کمال خرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ چند ممالک کے سوا دنیا کے اکثر ممالک ایران مخالف امریکی پالیسی اور دباؤ سے اتفاق نہیں کرتے مگر اس کے باوجود امریکہ نے اپنی جبر اور دھمکی پر مبنی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین نے چینی دارالحکومت بیجنگ کی بین الاقوامی اسٹڈیز یونیورسٹی کے ایک سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا : امریکی دباؤ اور دھمکیوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ ایران میں نظام کی تبدیلی۔

کمال خرازی نے بیان کرتے ہوئے کہا : جب تک امریکہ اپنی جارحانہ اور دھمکی آمیز پالیسیوں سے دستبردار نہیں ہوتا تو ایران کی جانب سے اس کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کا ہرگز امکان نہیں۔

ایران سابق وزیر خارجہ نے کہا :ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طویل مذاکرات کرکے جوہری معاہدے کرنے پر اتفاق کیا جبکہ امریکہ یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اس معاہدے سے نکل گیا۔

انہوں نے ہمسایہ کے ساتھ ایران کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم ترجیح ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے بعد توقع کی جاتی ہے کہ پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

کمال خرازی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا :  ایران کے اپنے مغربی ہمسایہ ممالک عراق اور ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں جبکہ مشرقی علاقے میں افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬