13 September 2018 - 11:05
News ID: 437131
فونت
غلام سرور خان :
پاکستان کے وزیر تیل اور قدرتی ذخائر نے کہا کہ ایران کی جانب سے مختلف علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
پاکستان ایران گیس پائپ لائن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر تیل اور قدرتی ذخائر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کرے گا۔

یہ بات غلام سرور خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مہدی ہنردوست نے ایرانی وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ کی جانب سے غلام سرور خان کو پاکستان کا نیا وزیر تیل بننے پر مبارکباد کا پیغام دے دیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر تیل نے کہا کہ پاکستان بغیر کسی بیرونی دباؤ کے پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی جانب سے مختلف علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی دوست نے بھی اس موقع پر پاک ایران گیس لائن منصوبے پر گفتگو کی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن خطے میں گیم چینجر ہوگی۔

پاکستانی وفاقی وزیر نے بھی کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کسی بھی دوسرے منصوبے پر ترجیح حاصل ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬