
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپ کو امریکہ کے مقابلے میں ڈٹ جانے یا سرتسلیم خم کر دینے میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر کمزور موقف اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے ایران کی جانب سے اپنائے جانے والے موقف کے ممکنہ نتائج کا بھی منتظر رہنا چاہیے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ اور ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک کو ایسی تدابیر اپنانا ہوں گی جن کے ذریعے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنایا جا سکتا ہو۔
انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر یورپ کے کمزور موقف کی صورت میں ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کا امکان پوری طرح موجود ہے۔/۹۸۸/ف۹۴۰/