15 September 2018 - 19:50
News ID: 437147
فونت
جنرل حسین سلامی :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے ایرانی قوم کو بہادر و سربلند جانا ہے اور بیان کیا : ایرانی قوم ایک آزاد قوم ہے اور وہ کسی بھی طاقت کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی۔
جنرل حسین سلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے اپنے ایک گفتگو کے درمیان بیان کیا : اسلامی انقلاب کے چالیس برسوں کے دوران ایران کی عظیم قوم نے مختلف میدانوں میں دشمنوں کو شکست دی ہے اور اپنی آزادی کا مکمل تحفظ کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب کمانڈر نے امریکہ کے جارحانہ رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کے خلاف امریکی جنگ کا امکان نہیں پایا جاتا اس لئے کہ امریکہ کے لئے جنگ سے متعلق سیاسی حالات سازگار نہیں ہیں اور اب کوئی بھی ملک امریکہ کا اتحادی نہیں رہا ہے۔

انہوں نے عراقی کردستان میں ایران کے دشمنوں کے خفیہ ٹھکانے پر ایران کے حالیہ میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا : دشمن جہاں بھی ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ایران کا ان کو ایسا سخت اور منھ توڑ جواب ملے گا کہ دشمن پشیمانی کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا ایران میں دہشت گرادانہ اقدم کرنے کے لئے اس ملک کے پڑوسی ممالک جہاں اس کا اثر و رسوخ ہے اپنی دہشت گرادنہ اقدام کے لئے خفیہ ٹھکانہ بنا رکھا ہے لیکن ایران کو اس کی خبر ملتے ہیں امریکا کی ناپاک سازش کو ناکام بنا دے رہا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬