18 September 2018 - 14:14
News ID: 437172
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی اقوام متحدہ کی ۷۳ویں جنرل اسمبلی میں شریک ہوں گے جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی میں شریک ہوں گے جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بات ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں ںے مزید کہا کہ صدر روحانی کے دورہ اقوام متحدہ میں اعلی سطح پر مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے ساتھ اچھے مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے صدر اور وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات کی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں کونسے ایرانی عہدیدار شرکت کریں گے، تو انہوں ںے کہا کہ دفترخارجہ کے اعلی حکام اور متعلقہ ماہرین اس حوالے سے کام کررہے ہیں اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ایرانی عوام کے مفادات کے مطابق ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬