رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ ایک لاکھ روہنگیا مہاجرین کو خراب موسمی صورتحال کے انتباہ کے باوجود آئندہ ماہ ساحل سے دورچھوٹے جزیرہ بھشن چھر منتقل کردیا جائے گا۔
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد 3 اکتوبر کو بے گھر روہنگیا مسلمانوں کے لئے بھشن چھر پر نئی قائم کی گئی پناہ گاہوں کا باضابطہ افتتاح کریں گی، یہ مٹی کا چھوٹا جزیرہ 2016ء میں خلیج بنگال سے میں پیدا ہوا۔اس سلسلے میں حکام نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ مون سون سے قبل جون میں میانمار کے سرحد کے قریب پر ہجوم کیمپوں سے روہنگیا مہاجرین کو جزیرے پر منتقل کرنا چاہتی تھیں۔
ڈیزاسسٹر منیجمنٹ کے سینئر اہلکار حبیب الکبیر چوہدری نے کہا کہ بحری فوج نے ایک لاکھ مہاجرین کی منتقلی کے لئے محفوظ مراکز اور پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں اور اس پراجیکٹ کا 3 چوتھائی مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی منتقلی کے پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 50 سے 60 روہنگیا خاندانوں کو جزیرے پر منتقل کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/