22 September 2018 - 18:56
News ID: 437205
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمنوں کومایوس کیا اور اس بار امریکہ براہ راست ایرانی قوم کے مد مقابل کھڑا ہوا اور وعدہ خلافی کی۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند ٹرمپ بہ ظاہر جوہری معاہدے سے نکل گیا لیکن اس کا اہم ہدف اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  دنیا نے امریکہ کے اقدام کی مذمت کی اور اس اقتصادی ، نفسیاتی اور سیاسی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کی عراق،شام اور لبنان کے عوام دل و جان سے قدر کرتے ہیں کہا کہ ایران کی قوم اپنی دفاعی طاقت وتوانائی من جملہ میزائلی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہا کہ دفاعی پروگرام دن بدن آگے بڑہ رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج امریکہ صرف ایران سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے الجھا ہوا ہے۔ امریکہ کی اقتصادی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ روس اور چین اور بعض دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں۔ لہذا امریکہ نے آج پو ری دنیا کو نشانہ بنا رکھا ہے اس نے کئی ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬