23 September 2018 - 21:58
News ID: 437217
فونت
ایرانی مسلح افواج چیف نے اہواز واقعہ پر پیغام میں؛
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے تاکید کی : اسلامی ایران کے عظیم قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ مسلح فوج میں ان کی اولادیں ، پہلے سے زیادہ قوی ارادہ کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے معاون کو زیر نظر رکھے ہے تا کہ اس نفرت انگیز وجود کو جڑ سے ختم کر دے ۔
محمد باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سردار سرلشکر محمد باقری نے خطے میں سامراج کے نوکروں کی اہواز میں دہشت گردانہ اقدام جس میں وطن عزیز کے بے گناہ لوگ شہید و زخمی ہوئے ہیں مذمت کی ہے ۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک کے جنوبی شہر اہواز میں ہونے والے دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گی۔

میجر جنرل محمد باقری نے اپنے ایک پیام میں ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی ایران کے عظیم قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ مسلح فوج میں ان کی اولادیں ، پہلے سے زیادہ قوی ارادہ کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے معاون کو زیر نظر رکھے ہے تا کہ اس نفرت انگیز وجود کو جڑ سے ختم کر دے ۔

اس موقع پر انہوں نے بعض علاقائی ممالک کے حکام کی جانب سے ایرانی سرحدوں میں بدامنی واقعات کی منتقلی کے لئے ان کے موقف پر انتباہ کرتے ہوئے کہا : ان ممالک کو ایرانی قوم سے معافی مانگنا چاہیئے ورنہ ہماری مسلح افواج ان کو ڈوٹوک جواب دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں گزشتہ روز ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ پر دہشتگردی حملے کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

الاحواز دہشتگرد گروپ نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے جس کی حمایت خطے کی بعض ممالک ماننند سعودی عرب کی طرف سے کی جاری ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬