برطانوی وزیراعظم :
تھریسامے نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، معاہدے سے الگ ہٹ کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
امریکی خبر رسا ں ادارے سے بات کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، معاہدے سے الگ ہٹ کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں عدم استحکام کی ایرانی سرگرمیوں پر بات ہونی چاہیے۔
برطانوی وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی بھی ایران کے جوہری معاہدے کی پاسداری کی تصدیق کر چکی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے