24 September 2018 - 21:02
News ID: 437225
فونت
ایرانی خفیہ محکمہ کے سربراہ :
حجت الاسلام والمسلمین علوی نے اس بیان کے ساتھ کہ بہت ہی جلد دہشت گردوں سے سخت انتقام لے نگے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کے فرزند ظالم و مجرم کے جرم پر خاموشی اختیار نہیں کرے نگے ۔
حجت الاسلام والمسلمین علوی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خفیہ محکمہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمود علوی نے اہواز میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں شہیدا کی تشییع جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے صوبہ خوزستان اور اہل خوزستان کے لئے شہادت کو کوئی نئی چیز نہیں جانا ہے اور بیان کیا : اس خطے کے قبائیل کا برطانیہ اور بعث حکومت کے سامنے مقاومت اہل خوزستان کی شہادت طلبی کا نمونہ ہے کہ جو رسولوں کے راہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے عزیزوں کی شہادت پر قائم رہتے ہیں ۔

ایرانی خفیہ محکمہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ دہشت گردانہ اقدام عرب و بخیتاری کے درمیان اتحاد میں کوئی خلل پیدا نہیں کر سکتی وضاحت کی : یہ دہشت گردانہ حملہ قوموں کے درمیان اتحاد میں مضبوطی کا سبب ہوگا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فرزند ظالم و مجرم کے جرم پر خاموشی اختیار نہیں کرے نگے بیان کیا : سیکورٹی ، خفیہ ایجنسی اور فوجی محکمہ چھوٹے بچوں پر گولی کی بارش اور خواتین و ان کے بچوں پر حملہ پر بے توجہ نہیں رہے نگے اور دہشت گردوں کے آخری شخص کو پلیس و فوج و زی ربط تمام محکمہ اور گمنام امام زمان (عج) کے سپاہی تلاش کر لینگے ۔

ایرانی وزیر انٹیلیجنس نے اہواز کے حالیہ دہشتگردی حملے میں ملوث بعض فسادیوں کو گرفتار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : ایسے دہشتگردی اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران اور صوبے خوزستان کے عوام کے مستحکم ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجرمین جان لیں کہ ایران اس وحشیانہ اقدام پر خاموش نہیں رہے گا ، دنیا کہ کسی بھی گوشہ میں ہو اس کی سزا ان کو مل کر رہے گی ۔

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے موقع پر دہشتگردی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 25 فوجی اور غیرفوجی افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بڑی تعداد ممالک کے اعلی حکام اور عالمی اہلکاروں نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرکے اپنے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔/۹۸۸/ن۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬