25 September 2018 - 15:01
News ID: 437232
فونت
وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا :
وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث ۲۲ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ایرانی خفیہ ایجنسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں نے ایک بیان میں اعلان کردیا ہے کہ رجعت پسند عرب ممالک کی جانب سے حمایت ہونے والے تکفیری علیحدگی پسند گروپوں سے متعلقہ دہشتگردوں کی پانچ رکنی ٹیم کی شناخت کرلی گئی۔

وزارت انٹیلیجنس نے بیان کیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔

وزارت انٹیلیجنس کے مطابق  دہشت گردوں کی پانچ ٹیموں اور ان کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ چل گيا ہے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور کمیونیکیشن آلات، گولہ بارورد، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔ دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کو خطے کے بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل تھی اور اس سلسلے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد ، فوجی ساز و سامان ، اور ارتباطاتی وسائل کشف اور ضبط کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں ہفتہ کے روز ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ پر دہشتگردی حملے کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن شہیدوں میں ایک 4 سالہ بچے بھی شامل ہے۔

سعودی عرب سے منسلک 'الاحواز' دہشتگرد گروپ نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری کو قبول کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬