26 September 2018 - 15:18
News ID: 437239
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے صدور نے جوہری معاہدے کے تحفظ، اقتصادی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی نے بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 73ویں نشست کے موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے صدور نے تجارتی، اقتصادی، مالیاتی، توانائی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

صدر روحانی نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایک فریقی اقدام سے مقابلہ کرنے اور اس معاہدے کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کی کوشش پر زور دیا۔

امانوئل میکرون نے ایران کے جنوبی شہر اہواز میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔

فرانسیسی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر کردار پر کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور ایک فریقی اقدام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬