26 September 2018 - 15:20
News ID: 437240
فونت
شامی وزیر اعظم :
عماد خمیس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں اعلی صلاحیت رکھتا ہے
عماد خمیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیر اعظم عماد خمیس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں اعلی صلاحیت رکھتا ہے لہذا ایرانی کمپنیاں ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

یہ بات عماد خمیس نے منگل کے روز ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ہیڈکوارٹر کے سیکریٹری حسن دانایی فر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سیاسی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانا ناگزیر ہے۔

دانایی فر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے نجی شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے راستے کا جائزہ لیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬