29 September 2018 - 12:50
News ID: 437268
فونت
سید ذوالفقار عباس بخاری :
معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ سب سے اونچی سطح پر ہیں۔
 ذوالفقار عباس بخاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی نے ایران کو پاکستان کا سب سے زیادہ اہم پڑوسی قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لئے بھر پور کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ سب سے اونچی سطح پر ہیں۔

پاکستانی مشیر کا کہنا تھا "مجھے یقین ہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت ،ایران کے ساتھ تعلقات میں شفافیت کو دیکھنا چاہتی ہے جو شاید پیچھلے عرصہ میں کبھی نہیں تھی۔

انہوں نے دنیا میں پاکستان کی اہم جغرافیائی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دوسرے ممالک کے ساتھ ایران کے مسائل کے حل کرنے کے لئے بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔

سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات اور مذاکرات کی مزید مضبوطی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی نے ایران کے جنوبی شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اس طرح کے حملوں سے ایران میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم میں مزید مضبوطی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتے ہیں، نہ صرف دہشت گردی کا کوئی مذہب اور نسل سے کوئی تعلق نہیں ہوتی بلکہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬