30 September 2018 - 22:55
News ID: 437284
فونت
سید یحییٰ رحیم صفوی :
قائد انقلاب اسلامی کے معاون خصوصی نے کہا : ایران کے سامنے امریکہ کی مجموعی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔
سید یحییٰ رحیم صفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی کے معاون خصوصی اور مشیر سید یحییٰ رحیم صفوی نے ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی مجموعی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کا مقصد ہمارے ملک کی تباہی ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف معیشتی اور نفسیاتی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا : ناجائز صہیونی ریاست اور صہیونی حلقوں جیسے AIPAC امریکی صدر کی مجموعی پالیسیوں پر اثر پڑ رہا ہے۔

جنرل صفوی نے کہا : ابھی صورتحال میں امریکہ کی اقتصادی، سیاسی اور فوجی طاقت میں کمی آ رہی ہے اور اس ملک کی یک طرفہ پالیسی ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا : ہمارے 15 پڑوسی ممالک اقتصادی اور سیاسی اعلی صلاحیتیں رکھتے ہیں جو رہبر معظم کے بیانات کے مطابق پابندیوں کے مقابلہ کرنے کے لئے ان ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات ضروری ہے۔ /۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬