15 October 2018 - 22:08
News ID: 437408
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے ٹیکنسین مینیجر محسن زهدی کربلائی کے جسم خاکی کو رسا نیوز ایجنسی کے عہدیداروں ، صحافیوں ، اہل خانہ اور عقیدمندوں کی موجودگی میں تشییع کے بعد بہشت معصومہ(س) قم میں سپرد لحد کردیا گیا ۔
محسن زهدی کربلائی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کے ٹیکنسین مینیجر محسن زهدی کربلائی کی آج صبح شھر قم میں تشییع و تدفین کی گئی ۔

مرحوم کا جسم خاکی حرم کریمہ اهل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم(ع) کے طواف کے بعد مسجد حضرت ابوالفضل(ع) آزادگان سے بہشت معصومہ قم (س) کی جانب تشییع کیا گیا اور اس قبرستان کے ۲۰ ویں ٹکڑے میں دفن کردیا گیا ۔

مرحوم زهدی کربلائی کی تدفین میں رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر حجت الاسلام والمسلمین مھدی محققی اور دیگر عہداران ، ایڈیٹرس اور رپورٹرس موجود تھے ۔

مرحوم محسن زهدی رسا نیوز ایجنسی کی فعال اور زحمت کش فرد تھے جو گذشتہ روز برسوں لیور کی بیماری کی سختیوں کو برداشت کرنے کے بعد شیراز کے ایک ہاسپیٹل میں دارفانی کو الوداع کہ گئے ۔

اس مرحوم کی مجلس ترحیم آج شام ۳ بجے مسجد حضرت ابوالفضل(ع) آزدگان شھید نواب روڈ میں منعقد کی گئی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

 

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۳ September ۲۰۱۹ - ۱۱:۴۲
انا لله و انا الیه راجعون
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬