16 October 2018 - 16:33
News ID: 437413
فونت
بیژن نامدار زنگنہ :
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تیل قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں عدم استحکام کے خاتمے کے لئے پابندیوں کو منسوخ کرے۔
تیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تیل قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں عدم استحکام کے خاتمے کے لئے پابندیوں کو منسوخ کرے۔

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے منگل کے روز تیل اور توانائی سے متعلق چوتھی کانگریس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہوگا کہ وہ غنڈہ گری سے تیل کی قیمیتوں میں کمی کرسکتا ہے جبکہ یہ کام صرف پابندیوں کے خاتمے سے ممکن ہوگا۔

زنگنہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تیل کی عالمی منڈیوں کوعدم استحکام کا شکار ہے اور ماہروں کے مطابق مارکیٹ فراہمی کی کمی کے مشکل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد دعوے اور ہتکنڈوں سے ایسے مسائل کا حل ممکن نہیں کیونکہ اس وقت تیل پیدا کرنے والے ممالک کی بڑی تعداد پر پابندیاں عائد ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬