رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نئی امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پابندیاں عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی خلاف ورزی ہیں۔
محمد جواد ظریف نے بیان کیا کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والی موجودہ امریکہ انتظامیہ جو پابندیوں کے نشے میں دھت ہے، نے ایرانیوں کے خلاف دشمنی میں شدت اختیار کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے حالیہ احکامات میں امریکہ کو پابند کیا تھا کہ تنازعات کو ہوا نہ دینے کے علاوہ تجارتی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، جبکہ امریکہ نے نئی پابندیاں لگا کر نہ صرف عالمی عدالت کے احکامات کو نظرانداز کیا بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
یاد رہے کہ کہ امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز نام نہاد دہشتگردی کی وجوہات پر ایرانی بینک ملت، مہر اقتصاد، سینا، پارسیان، بہمن گروپ آف انڈسٹری، ایران کی ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی اور اصفہان اسٹیل کو پابندیوں کی نئی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/