18 October 2018 - 18:01
News ID: 437436
فونت
ایران کے وزير خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران سرحد کے قریب سے ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  گمشدگی کا معاملہ اٹھایا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب  کو سیکیورٹی اہلکاروں کو تلاش  سے متعلق پاکستانی فورسز کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے مشترکہ کام کرنا ہوگا اور اس حوالے سے آپریشن کے لیے پاک، ایران افواج اور انٹیلی جینس ایجنسیاں رابطے میں ہیں جبکہ ایران ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے  اور اس سلسلہ میں ایرانی ملٹری اور انٹیلی جنس  ایجنسیوں سے تعاون بھی جاری ہے۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ایران کے سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے متحرک ہوگئی ہے اور وہابی دہشت گردوں کو پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬