رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وائٹ ہاوس کی جانب سے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دیگر ممالک پر الزام لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے انتخابات میں ایران کی مداخلت کا دعوی بے بنیاد اور من گھرٹ ہے۔
یہ بات "بہرام قاسمی" نے گزشتہ روز امریکی حکومت کے سیکورٹی انٹیلی جنس اداروں کے ایران مخالف الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل پر عدم مداخلت اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے کانگریس کے انتخابات میں ایران کی مداخلت کا جھوٹا دعوی بدگمانی پر مبنی ہے۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے کوئی دستاویز کے بغیر ایران مخالف الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہائوس اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دوسرے ممالک کے خلاف من گھرٹ الزامات لگا کرکے اس حوالے سے ہر روز ایک ملک کے نام کو اپنی کھوکھلاپن فہرست پر شامل کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر دعوی کر رہا ہے کہ اس کے صدارتی دوران کے آغاز سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اندرونی مسائل کا شکار ہے اسی لئے وہ علاقائی مسائل کا حل نہیں کرسکتا تو پھر ایسا ملک امریکی کانگریس کے انتخابات میں کس طرح مداخلت کرسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/