رسا نیوز ایجنسی کے مطابق،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ عمان کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نتن یاہو کے دورہ مسقط پر تنقید کی اور کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ علاقے کے اسلامی ملکوں کو وائٹ ہاؤس کے دباؤ میں آکر صیہونی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ علاقے میں نئے مسائل و مصائب اور مشکلات پیدا کرے - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تاریخ اور تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے غیر قانونی مطالبات کو تسلیم کرنے سے یہ حکومتیں علاقے میں مزید اپنے پیر جمانے کی کوشش کرتی ہیں اور فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کو پامال کرنے میں اور زیادہ گستاخ ہوجاتی ہیں - واضح رہے کہ عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے جمعے کو خبردی کہ اسرائیلی وزیراعظم نے مسقط میں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس سے ملاقات کی ہے - خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات جمعرات کو انجام پائی۹۸۸/ن ۹۴۰