01 November 2018 - 14:14
News ID: 437537
فونت
جان بولٹن:
امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تیل پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکہ کو عالمی برادری کا تعاون حاصل نہیں ہے۔
جان بولٹن

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تیل پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکہ کو عالمی برادری کا تعاون حاصل نہیں ہے۔

جان بولٹن نے کہا کہ امریکہ  ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اور ایران کے تیل کی درآمد کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے لیکن امریکہ کو اس سلسلے میں عالمی برادری کا تعاون حاصل نہیں ہے۔

اس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کی سلسلے میں اپنی کوششوں کا آغاز کیا لیکن امریکہ کو اس سلسلے میں بعض ممالک کا تعاون حاصل نہیں ہے البتہ امریکہ ایران کے تیل کی درآمد کو صفر تک پہنچانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ایسا کرنا آسان کام نہیں ہے/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬