06 November 2018 - 15:47
News ID: 437585
فونت
پیٹر جنکنز :
اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ عالمی برادری کو امریکہ کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے ۔
پیٹر جنکنز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر جنکنز نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

امریکہ کے سابق سفیر نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ امریکہ کی عالمی ساکھ کو تباہ کردیا ہے اور امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اپنی حماقت اور نادانی کا ثبوت دیا ۔

اس نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ عالمی برادری کو امریکہ کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے اب عالمی برادری ایران کا دفاع کررہی ہے اور امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں ميں عالمی برادری ایران کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرارہی ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا کہ روس نے امریکہ کے اقدام کو تحریک آمیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

چين اور یورپی ممالک بھی  ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف ہیں کیونکہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے بالکل خلاف ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬