13 November 2018 - 15:25
News ID: 437645
فونت
کامبیز شیخ حسنی :
کیوبا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام کی مزاحمت کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
کامبیز شیخ حسنی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک کیوبا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام کی مزاحمت کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کا اظہار ''کامبیز شیخ حسنی'' نے کیوبا کے ہسپانوی زبان کے اخبار ''ترباجا دورس'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے امریکی پابندیوں اور ایرانی قوم کے خلاف نفسیاتی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے آج تک ایران میں قائم جمہوریت اور اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کیں اور یہ سلسلہ گزشتہ 40 سالوں سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کے خلاف امریکی نظام کی دشمنی کی وجہ یہ ہے کہ ایرانیوں نے امام خمینی (رح) کی قیادت میں شنہشاہ کی آمریت کا خاتمہ کردیا جو وائٹ ہاؤس اور امریکیوں کا چہیتا تھا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران تیل ذخائر کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے اور یہاں ایک زمانے میں 60 ہزار امریکی عسکری مشیر موجود تھے، اور آج امریکہ یہی چاہتا ہے کہ اپنی ماضی کی پوزیشن حاصل کرے مگر ایرانی قوم نے ایسا ہونے نہیں دیا اور نہ ہی ہم آئندہ بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا کے عوام کے خلاف معاشی محاصرے کی طرح یہ بات واضح ہےکہ امریکہ نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا ہے جبکہ یہ پابندیاں غیرقانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

کامبیز شیخ حسنی نے مزید کہا کہ امریکہ جھوٹے دعوے کی بنیاد پر ایرانی قوم پر دباؤ ڈالا اور ان پر پابندیاں عائد کیں مگر گزشتہ 70 سالوں سے فلسطینی سرزمین پر قابض اور نہتے فلسطینی بچوں کا قاتل اسرائیل کی حمایت کو جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی تیل ابیب میں بنائی جاتی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ یمن میں نہتے عوام بالخصوص بچوں کے سفاکانہ قتل عام میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے سے غیرقانونی طور پر نکل کر دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوا ہے جبکہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے 12 مرتبہ اپنی متعدد رپورٹس میں ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬