رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپاہ کی ایئر اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے اسرائیل کی کھوکھلی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے معمولی دفاعی طاقت کے ذریعہ اسرائیل کو 48 گھنٹوں کے اندر سر تسلیم خم کرنے پر مجبور کرلیا ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایران کی دفاعی طاقت کا فلسطینیوں کی دفاعی طاقت سے موازنہ کریں۔
جنرل حاجی زادہ نے شہید تہرانی مقدم کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں رونما ہونے والے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمتی تنظیموں حزب اللہ لبنان ، حماس اور جہاد اسلامی نے اسرائیل کی طاقت کا طلسم توڑدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت سے امریکہ اور اسرائيل اچھی طرح آگاہ ہیں۔ اور امریکی صدر ٹرمپ کا عربوں کے سامنے ایران کی طاقت کا حوالہ دینا اس بات کا مظہر ہے کہ ہمارے دشمنوں کو ہماری طاقت کے بارے میں اچھا خاصا علم ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/