18 November 2018 - 19:08
News ID: 437676
فونت
سید محمد موسوی :
ایرانی فوج کے ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک مختلف پابندیوں کا شکار تھا مگر تمام مرحلوں میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔
ایرانی بحریہ

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ ایرانی فوج کے ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی سید محمد موسوی نے ایران کی سمندری طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مفادات کی فراہمی کے لئے آزاد پانیوں میں ہمارے جہازوں کی موجودگی جاری رکھے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم آزاد پانیوں کو چھوڑ کریں تو بے شک دوسرے ممالک کو ان سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ایڈمیرل موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک سمندری ملک ہے لہذا بین الاقوامی پانیوں میں اس کی مسلسل موجودگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایران مخالف امریکی یک طرفہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک مختلف پابندیوں کا شکار تھا مگر تمام مرحلوں میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

ایرانی کمانڈر نے ملکی ساختہ جنگی طیارے کوثر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ایرانی دفاعی کامیابیوں پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬