‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2018 - 23:05
News ID: 437691
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام؛
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی شرکت میں « پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اورعلاقائی صلاحیت» اجلاس، آج رسا نیوز ایجنسی کے ایڈوٹیریم میں منعقد کیا گیا ۔
اجلاس« پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اور علاقائی صلاحیت» اجلاس« پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اور علاقائی صلاحیت»

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، « پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اورعلاقائی صلاحیت» کے عنوان سے ایک علمی تجزیاتی اجلاس، آج ۱۹ نومبر بروز دوشنبہ رسا نیوز ایجنسی کے  مرکزی آفس شھر قم ایران میں منعقد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا ۔

اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بین الاقوامی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت شیرازی اور سرزمین پاکستان کے دیگر طلاب و افاضل موجود تھے ۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے ابتداء میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی اور پھر عمران کی خان کی حکومت سے پہلے اور بعد کے اس ملک کے حالات کا تجزیہ کیا ۔

نیز اس نشست میں پاکستان کے شیعوں کے دیگر مذاھب سے تعلقات پر گفتگو رہی اور انہوں نے پاکستان میں دیگر ممالک کی مداخلت اور اس کے شیعوں پر اثرات کے حوالہ سے باتیں کی ۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے مستقبل میں ایران و پاکستان کے تعلقات کو مورد بحث قرار دیتے ہوئے ملک کے داخلی مسائل میں سعودیہ عربیہ کی آمرانہ مداخلت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

انہوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے لئے بارڈر کے علاقہ میں مناسب امکانات فراہم کرنے کی تاکید کی ۔

واضح رہے کہ شیعہ پاکستان کی دوسری آبادی ہیں اور نئی مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی 200 میلین سے زیادہ کی آبادی میں ۲۵- ۳۰ پرسنٹ شیعہ ہیں کہ جو ملک کے مختلف حصہ میں موجود ہیں مگر کراچی ، لاھور ، پیشاور اور کویٹہ میں ان کی بڑی آبادی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ایک دوسری مذہبی و سیاسی تنظیم ہے جس کے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں شاخیں قائم ہیں ۔

یہ تنظیم اگست 2009 عیسوی میں وجود میں آئی اور اس تنظیم کا مقصد ملک میں شیعہ حقوق کے لئے آواز اٹھانے کے علاوہ شیعہ سنی اتحاد کے لئے کام کرنا ہے ۔ اسی وجہ سے تنظیم یہ ہر دہشت گردی کے واقعہ کی کھل کر مذمت کرتی ہے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے حکومت وقت پر زور دیتی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۲۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬