18 November 2018 - 21:03
News ID: 437682
فونت
برہم صالح :
عراق کے صدر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر مصر ہیں۔
برہم صالح

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ عراق کے صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ ہم پوری سنجیدگی سے ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات سمیت باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان دیرینہ اور گہرے ثقافتی اور سماجی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر مصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق اسلامی ممالک پر اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کے ذریعے خطے کے فضول اور بے ہودہ تنازعات کا خاتمہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی صدر نے گزشتہ روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں تہران کا دورہ کر کے ایرانی صدر، سپریم لیڈر، وزیر خارجہ،وزیر انٹیلی جنس اور اسپیکر کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق، عراق میں صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد برھم صالح کا علاقائی ممالک کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ صدر صالح نے ایران سے پہلے کویت، امارات اور اردن کا دورہ کیا تھا۔

برہم صالح تہران کے دورے کے بعد ریاض سے روانہ ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬