19 November 2018 - 15:44
News ID: 437687
فونت
پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے شہروں کو سجاکر اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں ۔
عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی عید میلادالنبی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مساجد ،بازاروں چوکوں اور چوراہوں کوچراغاں سے سجا دیا گیا، تمام علاقوں میں عاشقان رسول میلاد کی محافل منعقد کرنے میں مصروف ہیں اور ہرسو درود و سلام کی بہاریں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کوشایان شان اور مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے ربیع الاول کے ابتدائی ایام میں مختلف تقریبات کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کے حوالے سے خواتین کی میلاد مصطفی ؐکی ایک خصوصی تقریب کا انعقادکل شام 5 بجے جی او آر ون میں کیا گیاہے۔

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، اس علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی بلڈنگز و بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قمقموں سے سجا دیا گیاہے، ہر طرف مرحیا یارسولؐ کے صدائیں بلند ہورہی ہیں، نعت خواں پارٹیوں نے نعت خوانی اور درودو سلام کی محافل کا آغاز کر دیا، شہر و کینٹ میں عید میلادالنبیؐ کے2 الگ الگ جلوس نکالے جائیں گے ، شہر میں مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوگا، جلوس کے روٹ میں سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

 اسطرح ایوان اقبال میں 18نومبر کو صبح 10:00 بجے رحمت ا للعالمین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں نعت خواںاورجید علمائے ا کرام میلاد مصطفی ؐکے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا گیا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬