26 November 2018 - 13:51
News ID: 437754
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے علاقے ''حلب'' میں دہشتگردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے علاقے ''حلب'' میں دہشتگردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں حلب کے رہائشی علاقوں میں دہشتگردوں کے کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور سفاک اقدام قرار دے دیا۔

انہوں نے شام میں ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی رپورٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے غیرانسانی اقدامات کی اصل وجہ بعض علاقائی ممالک اور عالمی طاقتوں کی حمایت اور ان کی ہر طرح کی پشت پناہی ہے۔

حلب میں دہشتگردوں نے زہریلی گیس سے بھرے درجنوں راکٹ فائر کئے جن سے حلب سے تعلق رکھنے والے 100 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت لاحق ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں اُنھیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں نے سویلین آبادی پر کلورین بھرے میزائل فائر کیے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬