05 December 2018 - 14:58
News ID: 438820
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱ سے متعلق دہرے معیار پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ نے نہ تو اپنے وعدوں پر عمل کیا اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داری پر جوابدہ ہے لہذا وہ سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھا کر اپنی اس شکست کو نہیں چھپا سکتا.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایک طرف تو اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں ایران کی دفاعی ترقی پر کوئی پابندی نہیں اور دوسری جانب قرارداد کے خلاف بیان دیتا ہے.

محمد جواد ظریف نے امریکہ کو تجویز دی کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف بولنے کے بجائے اس پرتمام فریقین کے عمل درآمد پر توجہ دے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬