09 December 2018 - 12:34
News ID: 438853
فونت
علی فضلی
حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے کمانڈر جنرل نےکہا کہ بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی فعال موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنادیا ہے۔
علی فضلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے کمانڈر جنرل علی فضلی نے بسیج اور رضاکار فورس کی نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی  فعال موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنادیا ہے۔ 

جنرل فضلی نے بسیج کی علمی اور تحقیقاتی کاوشوں پر مبنی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی بہترین علمی توانائیوں اور صلاحیتوں کا عملی طور پر ثبوت فراہم کیا ہے اور جس سے بسیج کی ترقی اور پیشرفت نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر بسیج میدان میں موجود نہ ہوتی تو یقینی طور پر امریکی اقتصادی پابندیاں کامیاب ہوجاتیں لیکن بسیج نے اپنی فعال کار کردگی اور میدان میں دائمی موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر بنادیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬