‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2018 - 10:22
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 438867
فونت
انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
پنجاب اسمبلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یمن میں گذشتہ کچھ عرصہ سے اتحادی افواج بیگناہ مسلمانوں کو قتل کر رہی ہیں، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں موجودہ تمام اسلامی ممالک کے سفیروں کو مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ حکومت پاکستان یمن مسئلے پر فریق بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے اور یمن میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ ایوان فلسطین، یمن اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر، میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ یمن مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬