خلیج فارس میں ایرانی فورسز کی پیغمبر اعظم ۱۲ نامی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا آغازہوگیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس میں ایرانی فورسز کی پیغمبر اعظم 12 نامی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا آغازہوگیا ہے۔
خلیج فارس میں فوجی مشقوں میں ایرانی فورسز ملک کی آبی سرحدوں کے دفاع کے سلسلے میں اپنی توانائیوں اور صلاحیتوں کا بھر پور تجربہ کررہی ہیں ۔
ایرانی فورسز نے پیغمبر اعظم 12 نامی فوجی مشقوں کا آغاز تہران اور اصفہان میں 15 دسمبر سے کررکھا ہے اور خلیج فارس میں پیغمبر اعظم 12 نامی فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
اس مرحلے میں خصوصی فورسز، سریع رد عمل ظاہر کرنے والی فورسز ، دشمن کے فرضی ٹھکانوں کو تباہ کرنے والی فورسز ، ہیلی کاپٹر ، جنگی کشتیاں اور فوج کے دیگر یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔
ان مشقوں کے دوران پہلی بار اینٹی ہیلی کاپٹر مائنس سے بھی استفادہ کیا جائےگا۔ /۹۸۸/ن ۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے