افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ۴۳ ہوگئی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔
افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔
افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے ک افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آوردہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور دہشت گرد حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ شام وزارت عوامی امور کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے