07 January 2019 - 23:28
News ID: 439078
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے صنف علماء اور مرجعیت کو نقصان پہونچانے کے حوالہ سے دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مرجعیت اور صنف علماء معاشرہ سے مٹنے والے نہیں ہیں ۔
وکلاء کی آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی حوزہ علمیہ امام حسین(ع) اور الغدیر اهواز کے طلاب و افاضل سے ملاقات میں علماء اور طلاب علوم دینی کی خصوصیتوں اور میعاروں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: طلاب علوم دینی، طالبان راہ حقیقت و جنت ہیں ، ملائکہ اور حتی مچھلیاں بھی ان طلاب کے لئے استغفار کرتی ہیں ۔

انہوں ںے دینی تعلیم کی راہ اور امام عصر(عج) کے فوجی ہونے کو عظیم توفیق اور افتخار جانا اور پروگرام میں موجود طلاب کو خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں روز و شب خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں اس راستہ پر گامزن رکھا ، اس نعمت کی قدر کیجئے اور پورے وجود کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیجئے ۔

اس مرجع تقلید نے طلاب علوم دینیہ کی کامیابیوں کے رمز و راز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کی : اگر طلاب تین باتوں ؛ نظم ، محنت اور اخلاص پر توجہ کریں تو خداوند متعال انہیں توفیق عطا کرے گا اور مقصد میں کامیاب رکھے گا ۔

انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے صنف علماء اور مرجعیت پر ہونے والے دشمن کے حملات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کے اسباب بیان کئے اور کہا: دشمن نے مرجعیت اور عاشورائے حسینی سے سخت نقصان اٹھایا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ دو چیزیں رہیں گے ہم شیعہ مذھب اور اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں پر ھرگز کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مرجعیت مٹنے والی نہیں ہے کہا: دشمن نے آج تک جس قدر بھی کوشش کی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ، حوزہ علمیہ قم در حال حاضر کمیت اور کیفیت دونوں میدانوں میں قابل قیاس نہیں ہے ، عاشوارء اور اربعین ھرسال بہتر سے بہتر انجام پارہا ہے ۔

انہوں نے آخر میں یاد دہانی کی: تکفیری وهابیوں کی عمر ختم ہونے کے قریب ہے ، وہ سعودی پٹرول کی طاقت سے اپنے مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، آپ ان وھابیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬