27 December 2018 - 12:33
News ID: 439449
فونت
صباح الاحمد الجابر الصباح :
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی اعلی سیاسی قیادت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا.


ان خیالات کا اظہار کویتی امیر صباح الاحمد الجابر الصباح نے گزشتہ روز اس ملک میں تعینات نئے ایرانی سفیر "محمد ایرانی" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کویتی امیر کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں.

الجابر الصباح نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارے اہم علاقائی پڑوسی ہے جو باہمی تعاون اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

محمد ایرانی نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سلامتی اور سیکورٹی اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم پالیسی ہے جو علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے بغیر یہ مقصد حاصل نہیں ہوگا.

ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ملک کی سلامتی علاقے بالخصوص پڑوسی ممالک کی سیکورٹی سے متعلق ہے.

کویتی امیر نے بھی خطے کی مزید سلامتی اور مسائل کے حل کے لئے باہمی مذاکرات پر زور دیا./۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬